19 اکتوبر 2026 - 23:11
کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: امریکہ میں نئے آپریشنز یا تنازعات شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ تاہم، امریکی انتخابات قریب ہونے کے پیشِ نظر، ممکن ہے کہ وہ کوئی "کامیابی" گھڑنے کی کوشش کرنا چاہے؛ لہٰذا، ہم کسی بھی صورتحال کو خارج از امکان نہیں سمجھتے، اور کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔/ انھوں نے زور دے کر کہا: " نئے اہداف کی رونمائی ہوگی، نئے ہتھیاروں کی رونمائی ہوگی اور ہم خطے سے امریکہ کے باقیات کا صفایا کریں گے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا: "تکنیکی اور عسکری نقطہ نظر سے، امریکہ میں نئے آپریشنز یا تنازعات شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ تاہم، امریکی انتخابات قریب ہونے کے پیشِ نظر، یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی "کامیابی" گھڑنے کی کوشش کریں؛ یعنی کوئی محدود کارروائی کریں اور اس کو انتخابی نتائج اپنے حق میں بدلنے کے لئے استعمال کریں؛ لہٰذا، ہم کسی بھی صورتحال کو خارج از امکان نہیں سمجھتے، اور کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔"

جنرل محبی نے کہا: "اس بار، جارحیت کے کسی بھی عمل پر ہمارا ردعمل کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ امریکہ کو کہیں زیادہ سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؛ ایسی مشکلات جو دنیا کے دیگر حصوں تک بھی پھیل جائیں گی۔"

انھوں نے مزید کہا: "اگر امریکہ کوئی نیا اقدام کرنا چاہے، خواہ وہ کتنا ہی محدود کیوں نہ ہو، تو دنیا کو توانائی کے ایک سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔"

انھوں نے زور دے کر کہا: " نئے اہداف کی رونمائی ہوگی، نئے ہتھیاروں کی رونمائی ہوگی اور ہم خطے سے امریکہ کے باقیات کا صفایا کریں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha